سابق صدر ہائی کورٹ بار‘ لیگی رہنما مولوی سلطان عالم انتقال کرگئے‘ نماز جنازہ میں وکلاء‘ سیاسی‘ سماجی شخصیات کی شرکت‘ سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت
ملتان (خصو صی رپورٹر)سابق صدر ہائیکورٹ بار و پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی مولوی سلطان عالم انتقال کر
(بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)
گئے نماز جنازہ علی گڑھ کا لج گلگشت کا لو نی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی، عمران ارشد، راؤ انیس الرحمن سمیت سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت سینئر وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ مرحوم معروف قانون دان اور سیاستدان کی حیثیت اپنا خاص حلقہ احباب رکھتے تھے۔مرحوم کی نماز جنازہ قا ری سید حْسن مبارک نے پڑھائی۔
اظہار تعزیت