صحت دشمن عناصر کا گھیرا تنگ‘ 8 فوڈ یونٹس سیل‘ بھاری جرمانے 

صحت دشمن عناصر کا گھیرا تنگ‘ 8 فوڈ یونٹس سیل‘ بھاری جرمانے 

  

ڈیرہ‘ خانیوال (سٹی رپورٹر‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان) پنجاب فوڈاتھارٹی کی صحت دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں تیز ہوگئیں‘ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر8فوڈ یونٹس سیل کئے گئے‘ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی عرفان میمن(بقیہ نمبر11صفحہ 6پر)

 کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جنوبی پنجاب میں معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے196فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران مضرصحت خوراک کی فروخت اور قوانین کی خلاف ورزی پر8فوڈیونٹس سربمہر جبکہ 145کوبہتری نوٹسز جاری کیے۔ ڈی جی خان میں بانی ملک شاپ کو ٹوٹے فریزر میں خوراک سٹور کرنے،ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے جبکہ مظفر گڑھ میں حافظ کریانہ سٹور کو کھلے مصالحے فروخت کرنے پر سیل کردیاگیا۔اسی طرح بہاولپور میں حاجی رمضان کریانہ سٹور کو ملاوٹی سرخ مرچ فروخت کرنے، رحیم یارخان میں سخی پان شاپ کو گٹکا فروخت کرنے اوربہاولنگر میں غوثیہ سویٹس پروڈکشن یونٹ کو خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر سربمہر کیاگیا۔مزید ڈی جی خان میں چوہدری کریانہ، لیہ میں نعمان سویٹس اور شاہ کریانہ سٹور کو لائسنس فیس واجبات کی عدم ادائیگی پر سیل کیاگیا۔مزید براں مظفر گڑھ میں حنیف ٹریڈرز کو ایکسپائرڈ اشیاء  فروخت کرنے اوررحیم یار خان میں المدینہ سویٹ مارٹ پروڈکشن یونٹ کو ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے پریکساں 10,10ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران،90ساشے گٹکا، 50کلو مٹھائی اور 70کلو مصالحے برآمد کیے گئے۔ علاوہ ازیں جعلسازمافیا کے خلاف ایکشن لے لیا گیا‘ خفیہ ٹیم کی اطلاع پر میاں چنوں کے علاقے تلمبہ میں جعلی دودھ تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ مارا گیا‘ ڈیری شاپ میں وئے پاؤڈر اور گھی سے مصنوعی دودھ تیار کیا جارہاتھا۔جعلی دودھ تیار کرنے پر تھانہ روڈ پر واقعہ سراج ڈیری شاپ کو سیل کردیاگیا۔ دوران کارروائی 190لٹر آغاز گھی، 50لٹر دودھ، 20کلو وئے پاؤڈراور 1چلر برآمد کرلیاگیا۔عرفان میمن ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا ہے کہ مضرصحت دودھ کا استعمال بچوں کی نشوونما میں کمی کا باعث بنتاہے۔ بنیادی غذاء میں ملاوٹ کرنے والوں کے لیے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ 

جرمانے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -