راجن پور: بوسن گینگ کے 3 کارندے گرفتار‘ اسلحہ‘ سامان برآمد 

  راجن پور: بوسن گینگ کے 3 کارندے گرفتار‘ اسلحہ‘ سامان برآمد 

  

راجن پور(تحصیل رپورٹر‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار کی ہدایات پر خطرناک ڈکیت گینگز کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا ہے‘ کئی سالوں سے روپوش بوسن گینگ کے 3 سرکردہ کارندے گرفتار کرلئے گئے‘ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو پولیس کو ڈکیتی/رابری/ قتل اور چوری جیسی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ملزمان پر سنگیں ن نوعیت کے 46 مقدمات(بقیہ نمبر12صفحہ 6پر)

 میں درج ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل, موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز 1 عدد کلاشنکوف اور 2 عدد پسٹل 30 بور برآمد ہوئے‘ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار کی ہدایات پر پولیس تھانہ فاضل پور کی ایس ایچ او عبدالرف کی سربراہی میں  ڈکیت گینگز کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا ہے‘ بدنام زمانہ بوسن گینگ کے 3 سرکردہ کارندے اسلحہ ناجائز سمیت دھر لیئے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل موبائل فونز اور ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز ایک عدد کلاشنکوف اور 2 پسٹل 30 بور برآمد ہوا‘ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو پولیس کو کئی سالوں سے مطلوب تھے۔ ملزمان پر ڈکیتی/راہزنی/قتل اور چوری جیسے 46 مقدمات میں مطلوب تھے۔گرفتار ہونے والوں میں امتیاز حسین بوسن ولد عبدالمجید‘ خلیل احمد جتوئی ولد شاہ عالم‘ محمد ہاشم جتوئی ولد فرید بخش شامل ہیں۔

بوسن گینگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -