نوبہار نہر: دو ڈاکو شہری سے 2 لاکھ چھین کر فرار‘مقدمہ درج
ملتان (وقا ئع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہیتفصیل کے مطابق تھانہ ممتازآباد کے علاقے نوبہار نہر دلاور حسین سے دو مسلح ڈاکو نے روک کر نقدی2لاکھ چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ مظفر آباد کے علاقے فریدہ آباد مہربان علی سے چار نامعلوم (بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)
نقاب پوش ڈاکو نے موٹرسائیکل سمیت نقدی10ہزار و موبائل لیگئے، تھانہ راجہ رام کے علاقے عاشق والا کھوہ قیصر عباس کیگھر چھے سے سات مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر 15لاکھ نقدی 9تولہ طلائی زیورات چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے،تھانہ نیوملتان کے علاقے رضوان سے ملزم قاری مطیع اللہ وغیرہ اسلحہ کی نوک پر نقدی1لاکھ35ہزار لیگئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے عبدالروف سے تین نقاب پوش ڈاکو نے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل مالیت25ہزار لیگئے، تھانہ مظفر آباد کے علاقے عبداللہ کی موٹرسائیکل، تھانہ گلگشتکے علاقے محمد وقاص کی جیب سے موبائل مالیت24ہزار، شمشاد بی بی گھرسے نقدی1لاکھ17ہزار سمیت طلائی زیورات، تھانہ نیوملتان کے علاقے اویس کی دوکان سے نقدی 60ہزار، محمد اقبال کی دوکان سے نقدی1لاکھ50ہزار، شفقت محمود کیگھر سے نقدی45ہزار، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے اشرف کیگھر سے دو گارڈر مالیت18ہزار، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے رانا طارق کیگھر سے مویشی مالیت3لاکھ80ہزار، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے محلہ کھجی والہ کامران،تھانہ پاک گیٹ کے علاقے محمد فرحان کی موٹرسائیکلیں، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے محمد یسین کے بھانہ سے بیھنس مالیت2لاکھ25ہزار، تھانہ قادر پور راں کے علاقے حقنواز سے کے گھر سے مویشی مالیت4لاکھ75ہزار سلیم رضا کے گھر سے بھی مویشی مالیت5لاکھ،تھانہ بستی ملوک کے علاقے شوکت حسین کی موٹرسائیکل جبکہ تھانہ صدر جلالپور کے علاقے نزیر احمد کیگھر سے موبائل و پمپ چوری ہوگئے۔
محدود