اینٹی کرپشن ٹیم کا وہاڑی میں آپریشن‘ 27 ایکڑ اراضی واگذار 

      اینٹی کرپشن ٹیم کا وہاڑی میں آپریشن‘ 27 ایکڑ اراضی واگذار 

  

ملتان (وقائع نگار) محکمہ اینٹی کرپشن ملتان نے وہاڑی میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ آبپاشی کی ساڑھے 27 ایکڑ اراضی کو واگزار کروا لیا ہے تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ریجن حیدر عباس وٹو کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ آبپاشی کی ساڑھے 27 ایکڑ اراضی واگزار کرا لیا جس کی مجموعی طور پر مالیت پانچ کروڑ 50 ہزار ہے (بقیہ نمبر17صفحہ 6پر)

اینٹی کرپشن نے اراضی واگزار کروا کے محکمہ آبپاشی وہاڑی کے حوالے کردیا اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہے

واگذار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -