5خواتین اغواء‘ پولیس کارروائی شروع

 5خواتین اغواء‘ پولیس کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) اہل خانہ کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان نے 5 خواتین کو زبردستی اغوا کر لیا‘ (بقیہ نمبر19صفحہ 6پر)
تفصیل کے مطابق اغوا کا پہلا واقعہ شیخ زید ہسپتال کے رہائشی عبدالحمید کے گھر پر ہوا جہاں ان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 ملزمان فلک شیر وغیرہ نے اس کی بیوی منیراں بی بی کو زبردستی اغوا کر لیا‘ دوسرا واقعہ لطیف آباد کے رہائشی عدنان طارق کے گھر پر ہوا جہاں ان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 6 ملزمان محمد اجمل وغیرہ نے اس کی بیوی علینہ بی بی کو زبردستی اغوا کر لیا‘ تیسرا واقعہ خانبیلہ کے رہائشی محمد ناظم کے گھر پر ہوا جہاں ان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 5 ملزمان محمد ہاشم وغیرہ نے اس کی ہمشیرہ زنیب بی بی کو زبردستی اغوا کر لیا‘ چوتھا واقعہ گہنہ لاڑ کے رہائشی ایاز احمد کے گھر پر ہوا جہاں ان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 ملزمان جام موسی وغیرہ نے اس کی بیوی شہناز بی بی کو زبردستی اغوا کر لیا جبکہ پانچواں واقعہ عزیز آباد کے رہائشی رشید احمد کے گھر پر ہوا جہاں ان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 4 ملزمان ساجد وغیرہ نے اس کی بیٹی ساجدہ بی بی کو زبردستی اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا‘ورثاء  کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
خواتین اغوا