ایمریٹس بحفاظت سفر کیلئے عالمی فہرست میں پہلے نمبر پر 

  ایمریٹس بحفاظت سفر کیلئے عالمی فہرست میں پہلے نمبر پر 

  

لاہور(پ ر)بین الاقوامی ادارے سیف ٹریول بیرومیٹر (Safe Travel Barometer) نے عالمی وبا کرونا کے دوران ایوی ایشن انڈسٹری میں ایمریٹس کو دنیا کی سب محفوظ ترین ایئرلائن قرار دیا ہے۔ ایئرلائن نے مئی میں اپنے آپریشنز کے آغاز سے ہی ایوی ایشن انڈسٹری میں حفاظتی معیار متعین کئے اور دنیا بھر میں 230 سے زائد ائرلائنوں کے جائزہ کے بعد 5 اسکور میں سے 4.4 سیف ٹریول اسکور کے ساتھ ایئرلائن سب سے پہلے درجے پر رہی۔ اس اسکور کے لئے صحت و حفاظت کے 26 پیرامیٹرز کے خود مختارانہ آڈٹ کی بنیاد پر جائزہ لیا گیا ہے جن میں ایئرلائنوں کی جانب سے حفاظتی قوانین، سفری آسانی اور بہترین خدمات کے اعلانات شامل ہیں۔  سیف ٹریول بیرومیٹر کرونا سے متاثرہ دنیا کے لئے سفری، سیاحتی، مہمان نوازی کی صنعت میں فراہم کردہ معیاری اقدامات کی دنیا میں سب سے جامع انداز سے نگرانی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کی درجہ بندی کے طریقہ کار میں کسی بھی مسافر کے لئے تمام ٹچ پوائنٹس پر حفاظتی اقدامات اور صفائی ستھرائی کے معیارات شامل ہیں جن پر ایمریٹس کی جانب سے مسلسل عمل درآمد کیا گیا۔ سفر کے ہر مرحلے پر ایمریٹس نے اپنے صارفین، ملازمین اور افراد کی دیکھ بھال، صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہر طرح سے کاوشیں کیں۔ ایئرلائن کی جانب سے بائیو سیفٹی اقدامات میں اعزازی ہائی جین کٹس کی فراہمی، چیک ان ڈیسکس اور امیگریشن کاؤنٹرز پر حفاظتی رکاوٹیں، ذاتی حفاظتی سامان اور صارفین کو درپیش حالات میں کیبن کریو و ایئرپورٹ ملازمین کے لئے نئے حفاظتی قوانین اور جہاز میں کثرت سے صفائی ستھرائی کے طریقوں کے ساتھ ساتھ پرواز کے دوران ہر 45 منٹ میں بیت الخلاء کی صفائی شامل ہیں۔ 

ایمریٹس نے سفری آسانی کے لئے قائدانہ انداز سے بھی کام کیا ہے جو سیف ٹریول بیرومیٹر کی جانب سے ایک دوسری ذیلی کٹیگری شمار کی گئی۔ اس انڈسٹری میں یہ پہلی ایئرلائن تھی جس نے صارفین کو مفت کرونا کور فراہم کرکے انہیں زیادہ اعتماد سے سفر کی سہولت فراہم کی۔ وہ سفر کے دوران کرونا کی تشخیص پر 14 روز کے لئے 100 یورو کے حساب سے قرنطینہ کے اخراجات اور ڈیڑھ لاکھ یورو تک کے طبی اخراجات کے پہلو سے باخبر تھی۔ ایمریٹس کی بکنگ پالیسیاں بھی صارفین کو زیادہ سہولت اور اعتماد سے سفر کا منصوبہ بنانے کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ صارفین کے پاس اپنی سفری تاریخیں تبدیل کرنے کے آپشنز موجود ہیں، یا اگلے 2 سال تک کے لئے اپنے ٹکٹ کی میعاد بڑھا سکتے ہیں۔ مزید برآں، ایئرلائن نے ایمریٹس اسکائی وارڈز کے لائل ممبرز کی مدد کے لئے اقدامات متعارف کرائے تاکہ انکے ٹیئر لیول کا اسٹیٹس قائم رہے اور وہ نئے طریقوں سے مائلز حاصل اور استعمال کرسکیں۔ سیف ٹریول بیرومیٹر کا سال 2020 میں قیام عمل میں آیا تاکہ عالمی سطح پر مسافروں کی صحت اور حفاظت کے افعال، سفری آسانی کے اقدامات اور مجموعی طور پر سفری تجربے کی نگرانی کی جائے جو اصل سفر میں مسافر کی فیصلہ سازی اور دنیا کے نئے معمولات پر اثرانداز ہوں۔ سیف ٹریول اسکور اس انڈسٹری میں کرونا درجہ بندی پر مبنی اقدام ہے جو عالمی وبا سے بحالی کے تناظر میں قائم کیا گیا۔ سیف ٹریول ٹیکنالوجیز کی جانب سے سیف ٹریول بیرومیٹر دراصل ٹریول انڈسٹری کی مشاورتی فرم وی ڈیک (VIDEC) کا ایک خودمختار ادارہ ہے جو بزنس ٹو بزنس سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کی کوریج میں 10 انڈسٹری کٹیگریز کی 2 ہزار سے زائد کمپنیاں، 50 پیرامیٹرز، اور 80 سے زائد مقامات پر مسافروں کی آمد کی اطلاعات شامل ہیں۔ 

مزید :

کامرس -