پاک مراکو دوستی دونوں اقوام کے خون میں شامل :سفیر محمد کارمون 

  پاک مراکو دوستی دونوں اقوام کے خون میں شامل :سفیر محمد کارمون 

  

لاہور (پ ر) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مراد نے موراکو کے  سفیر محمد کارمون (Muhammad Karmoune) سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات ابراہیم حسن مراد نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور دیگر امور پر پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور موراکو کے درمیان دوستی، باہمی ہم آہنگی، عزت اور بھائی چارے پر قائم ہیں۔ ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ مسلمان ملک ہونے کے ناتے خاص اہمیت کا حامل ہے اور ہم مور اکو کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے نیک خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کو باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرتے ہوئے عالمی سطح پر امن کے قیام کیلیئے مل کر کام کرنا چاہیئے۔صدر یو ایم ٹی نے کہا کہ کے مستقبل میں تجارتی، تعلیمی، ثقافتی اور سیاسی تعلقات کو مزید مضبوط بنا کر پروان چڑھانے کیلیئے دونوں ممالک کے لوگوں بلحصوص جونوان نسل کے درمیان میل جوڑ اور رابطہ کا ہونا بہت ضروری ہے۔ابراہیم مرادنے مراکش سفیر کو یو ایم ٹی میں تعلیمی سرگرمیوں کی کارکردگی اور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے بریفنگ پیش کی او ر مراکش طلباء کو یو ایم ٹی  میں سکالرشپ پر معیاری تعلیم حاصل کرنے کی بھی پیشکش کی۔موراکو کے سفیر جناب محمد کارمون نے  صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کو خوش آمدید کہتے ہو ئے یو ایم ٹی کی تعلیم کے میدان میں پیش کی گئی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یو ایم ٹی کا شمار پاکستان اور ایشیاء کی بہترین جامعات میں ہوتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ یو ایم ٹی حقیقی معنوں میں تعلیم کے فروغ کے ذریعے ملک وقوم کی خدمت میں قلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے محمد کارمون نے مزید کہا کہ یو ایم ٹی اور موراکو باہمی اشتراک سے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلیئے اقدامات کریں گے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط اور گہرے ہونگے۔ ملاقات کے آخر میں صدریو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے پاکستان میں موراکوکے سفیر جناب محمد کارمون کو اعزازی سوینیئر بھی پیش کیا۔

مزید :

کامرس -