انجن اتحاد عباسیہ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

انجن اتحاد عباسیہ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کورنگی ضلع یوسی 25 میں فری میڈیکل کیمپ کا قیام، میڈیکل کیمپ میں ہنبرس فارما کے ڈاکٹر رضوان عباسی کی قیادت میں ہڈی، جوڑ، پٹھوں اور کیلشیم  کی کمی کے مریضوں کا علاجِ معائنہ کیاگیا جناح پوسٹ اسپتال کے ڈاکٹر راؤ صداقت علی،فرید خان نے پتہ، گردے، مثانہ، پتھری کے مریضوں کا علاج معائنہ کیا اور ادویات تجویز کیں۔ ڈاکٹر حمیرا حیدر عباسی نے سنولوجسٹ،گائنا لو جسٹ کے حوالے سے مریضوں کا معائنہ اور الٹرا ساونڈ کیے۔ مریضوں نے سہولت میسر ہو نے پر خوش کا اظہار کیا اورکیمپ کے منتظمین کو دعائیں دیں. فری میڈیکل کیمپ میں علاقے کے علاوہ الیاس گوٹھ، جمہ گوٹھ، جنجال پورا سیکٹر. 51 /C 51 /B کی کچی آبادی، محمد علی کالونی، راجپوت کالونی کے عوام نے بھرپور شرکت کی میڈیکل کیمپ سے اپنا علاج معائنہ کر وایا عوام نے آئندہ بھی فری میڈیکل کیمپ لگانے کی اپیل کی کورنگی ضلع یوسی 25 یوسی 29. کراچی ڈویژن کے اراکین کمیٹی اور اہل محلہ نے کیمپ کے قیام میں بھرپور تعاون کیا.. متحدہ قومی موومنٹ کے غلام جیلانی،یوسی چئیرمین وسیم الدین دیگر پارٹیوں کے سیاسی سماجی کارکن نے نے کیمپ کا دورہ کیا

مزید :

صفحہ آخر -