عدالتی احکامات پر ایف آئی اے کی ٹیم ایدھی ہیڈ آفس پہنچ گئی

عدالتی احکامات پر ایف آئی اے کی ٹیم ایدھی ہیڈ آفس پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)عدالتی احکامات پر ایف آئی اے کی ٹیم ایدھی ہیڈ آفس پہنچ گئی، فلاحی شادیوں اوربچوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات پرکراچی میں شیلٹر ہومز کے ریکارڈ طلب کیا جارہاہے۔کرچی میں 25شیلٹرہومز ہیں 25شیلٹر ہومز میں صرف 9شیلٹر ہوم رجسٹرڈہے،ایدھی فاؤنڈیشن سمیت 25شیلٹرہومز کا ریکارڈ جمع کیا جاچکا ہے تمام شیلٹر ہومز کے ر یکارڈ درست نہیں ہے۔ایف آئی اے ذرائع نے بتایاکہ شیلٹر ہومز کا جو ریکارڈ جمع کیاگیاہے۔اس میں بڑے پیمانے پر باقاعدگیاں پائی گئی ہیں۔ایف آئی اے ذرائع نے بتایا شیلٹر ہومزکے دس سالوں کا ریکارڈ جمع کرنے کے عدالتی احکامات ہیں جس پر کام کیا جارہا ہے۔دوسری جانب بلقیس ایدھی نے کہاکہ ہم نے جن لوگوں کی شادیاں کروائی ہیں انہیں پریشان کیا جا رہا ہے، گزشتہ کئی سالوں سے آباد جوڑوں کو بلوا کر انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے ہم سے دس سال پہلے کرائی جانے والی شادیوں کا بھی ریکارڈ مانگا رہا ہے جن کے آب کے چار،پانچ بچے ہوچکے ہیں شادی شدہ جوڑوں کو ایف آئی اے مراکز بلایا جارہا ہے جس سے وہ شدید ذہنی پریشانی کا شکار ہے ہمیں خدشہ ہے ایف آئی اے کے اس اقدامات سے کہیں ان جوڑوں کی ازواجی زندگی متاثر نہ ہوجائے۔انہوں نے بتایاکہ ان بچوں کا بھی ریکارڈ مانگا جا رہا ہے جو ہم نے بے اولاد جوڑوں کو دیئے راز کے طور پر خاندان والے، یا بچے یا والدین انہیں سگی اولاد مانتے ہیں ایف آئی اے اگر ان بچوں کو اپنے دفاتر لائے گئی تو ان بچوں پر ذہنی دباؤ اور خاندان میں کیا ذہنی اثرات پڑیں گے

مزید :

صفحہ آخر -