کراچی:پولیس نے ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں آگاہی مہم کا آغازکردیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹریفک ساؤ تھ پولیس نے ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں آگاہی مہم کا آغازکردیا۔ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں مہم کے سلسلے میں آواری ٹاور شاہراہ فیصل پر سماجی کارکن چھیپا فاؤنڈیشن کے سربراہ محمد رمضان چھیپا اور ڈاکٹرز کی ٹیم نے شرکت کی اور ٹریفک پولیس کے اس عمل کا سراہا۔انہوں نے اس مہم کے سلسلے میں کہا کہ چھیپافاؤنڈیشن اور ٹریفک پولیس کراچی یکساں طور پر انسانی زندگی کے بچاؤ کے لیئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے بہت ساری انسانی جانیں ضائع ہوئی چکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں عوام سے التماس کرتا ہوں ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور موٹر سائیکلسٹ سے گذارش کرتا ہوں کے ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں آپ کی چھوٹی سی غفلت کی وجہ سے آپ کے گھر والے تکلیف میں آ سکتے ہیں اپنوں کی خوشیوں کا خیال رکھیں اور ہیلمٹ پہنیں۔