کراچی:معروف عالم دین علامہ جمیل احمدنعیمی انتقال کرگئے 

  کراچی:معروف عالم دین علامہ جمیل احمدنعیمی انتقال کرگئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائدملت اسلامیہ علامہ شاہ احمدنورانیؒ کے دیرینہ رفیق،سابق چیئرمین سپریم کونسل جمعیت علمائے پاکستان،بانی انجمن طلباء اسلام، بقیۃ السلف،استاذالعلماء،ممتازسیاسی ومذہبی رہنما علامہ جمیل احمدنعیمی انتقال کرگئے، مرحوم کی نمازجنازہ جامعہ نعیمیہ فیڈرل بی ایریاکراچی میں مفتی اعظم پاکستان پروفیسر منیب الرحمان کی اقتداء میں اداکی گئی،سوئم جامعہ نعیمیہ میں ہفتہ21نومبر کو صبح دس سے بارہ بجے ہوگا۔ جنازہ وتدفین میں امیر مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان پیر میاں عبدالخالق قادری آف بھرچونڈی شریف،مفتیء اعظم سندھ مفتی محمدجان نعیمی،مفتی محمدعبدالعلیم قادری، صاحبزادہ زبیر ہزاروی،مفتی اللہ بخش قادری،پیر سید اشرف اشرفی الجیلانی،مفتی الیاس رضوی، مفتی رفیق الحسنی، مفتی غلام نبی فخری،علامہ سید زاہدسراج قادری،علامہ محمداسرارقادری،ملک محمدشکیل قاسمی، علامہ عبدالمتین نعیمی،علامہ شوکت مغل رضوی،حافظ شاہداللہ نورانی،سید عمران حسین،بلال سلیم قادری،علامہ قاضی احمدنورانی، علامہ سید عقیل انجم قادری،مفتی محمدغوث صابری، مستقیم قریشی، ڈاکٹرسید محمدعلی شاہ،علامہ محمداشرف گورمانی، قاری نیازحسین اکرمی،سید عمران حسین،محمدعلی قریشی،تاجررہنمااسماعیل لالپوریاسمیت ہزاروں علمائے کرام،مشائخ عظام، طلباء اور عوام اہلسنّت کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔مفتی جمیل احمدنعیمی مولانانورانی کے دیرینہ رفقاء میں شمارکئے جاتے ہیں، وہ بڑے عرصے تک جمعیت علماء پاکستان کی سپریم کونسل کے چیئرمین بھی رہے،انہوں نے جے یوپی کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں بھی حصہ لیا،انہوں نے 1962ء میں ملک گیر طلباء تنظیم انجمن طلباء اسلام کی بنیادرکھی جو آج ملک کے طول وعرض میں پھیل چکی ہے۔وہ جامعہ نعیمیہ کے ناظم تعلیمات اور اتحادتنظیمات مدارس کے سپرست تھے۔مفتی جمیل احمدنعیمی متعددکتابوں کے مصنف، حاشیہ نگاروتجزیہ کاراور ماہنامہ ترجمان اہلسنّت کے مدیر بھی تھے۔مرحوم قلیل عرصے سے علیل اور مقامی ہسپتال میں زیرعلاج تھے،انہوں نے پسماندگان میں بیوہ کو سوگوارچھوڑاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -