تین نوجوان پاکستانیوں  نے شیل گلوبل انوویشن  کا انعام جیت لیا

  تین نوجوان پاکستانیوں  نے شیل گلوبل انوویشن  کا انعام جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیل تعمیر سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان پاکستانی انٹرپرنیورز  میں سے ہر ایک نے 2020 شیل لائیو وائر ٹاپ ٹین انوویٹرز  ایوارڈ جیت لیا ہے۔ یہ ایک عالمی مقابلہ ہے جس کا مقصد کاروباری اداروں کو جدت کے میدان میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے مواقع پیش کرنا اور  انٹرپرنیورز  کو موقع فراہم کرنا ہے کہ وہ عالمی پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔اس سال، شیل لائیو وائرنے ایک مرتبہ پھر شیل گلوبل کمرشل کے ساتھ شراکت کی تاکہ زندہ رہنے کے زیادہ قابل دنیا کی تخلیق پر توجہ دینے والا مقابلہ منعقد کیا جا سکے۔اس موضوع پر،ایوارڈ کے تین مختلف شعبے رکھے گئے تھے،  جن میں؛  انرجی ٹرانزیشن، انوائرنمنٹ اور سرکلر اکنامی اور مقامی خوشحالی  شامل ہیں۔ ہرشعبے میں کامیاب امیدوار کو 20,000 امریکی ڈالرز کا انعام دیا گیاجبکہ، ہر شعبے سے، رنرز اپ کو 10,000 امریکی ڈالرز کا انعام دیا گیا۔اس کے علاوہ، ججوں نے 10,000 امریکی ڈالرز کاآؤٹ اسٹینڈنگ  اچیومنٹ  ایوارڈ  ایسے ادارے کو دیا جس نے،تبدیل ہوتی ہوئی دنیا  کے حوالے سے، شیل کے عزم کے تحت،  کووڈ19-سے پیدا ہونے والے سماجی و اقتصادی اثرات سے نمٹنے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ تمام کامیاب افرادکو دئیے گئے ایوارڈ پیکیج میں شیل کے ماہرین کی جانب سے منٹورنگ سپورٹ شیل کے مارکیٹ روابط سے فائدہ اٹھانے کے مواقع اور شیل یا شیل کے کسٹمرز کے لیے ایک وینڈر کے طور پر غور کیے جانے کا امکان شامل تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -