صاف پاکستان کیلئے ہارپک کامختلف اداروں سے اشتراک

 صاف پاکستان کیلئے ہارپک کامختلف اداروں سے اشتراک

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی ٹوائلٹ ڈے کے موقع پر پاکستان کے نمبر 1 ٹوائلٹ کلینر ہارپک نے مشن صاف اورسیف (safe) پاکستان‘ کے نام سے مہم کے آغاز کر دیا۔ اس مہم کے ذریعہ، ہارپک کا مقصد عوام کی صاف ستھرے باتھ روم تک رسائی فراہم کرتے ہوئے انہیں معلومات کے ذریعہ صحیح آلات کے استعمال کے قابل بنانا ہے۔واٹر ایڈ کے مطابق پاکستان بنیادی صفائی تک رسائی کے لحاظ سے دنیا میں بد ترین ممالک کی درجہ بندی میں 7ویں نمبر پر ہے جہاں 79ملین افراد کو صاف ستھرے ٹوائلٹ تک رسائی میسر نہیں۔ جو ٹوائلٹ دستیاب ہیں ان کی دیکھ بھال کا صحیح بندوبست نہیں ہے جس کی وجہ سے بیماریوں کا سبب بننے والے جراثیم کی افزائش مسلسل جاری ہے جو ایسے باتھ روم استعمال کرنے والے افرادکو مختلف بیماریوں میں مبتلا کرنے کا باعث بناتا ہے۔اس مسئلے کا مقابلہ کرنے کیلئے ہارپک نے معروفInfection Control Society of Pakistan (ICSF) کے ساتھ اشتراک کیا ہے، جو امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے آگاہی فراہم کرنے کیلئے ڈاکٹروں کی ایک معزز باڈی تشکیل دی ہے۔اس کوشش میں ہارپک کے ساتھ ملک میں پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے بچوں میں تعلیم فراہم کرنے کیلئے 1600سے زائد اسکولوں پر مشتمل سب سے بڑے اسکولوں کے نیٹ ورکThe Citizen Foundation (TCF)،  Salman Sufi Foundation (SSF)ایک معروف سماجی خدمات کا ادارہ جو عوام میں ٹوائلٹ کی فراہمی ممکن بناتا ہے اورMetro Cash & Carry، معروف بین الاقوامی گروسری چین اسٹورنے حفظان صحت کے ماحول کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ طور پر یہ قدم اٹھایا ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -