وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی  کنگز کو کامیابی پر مبارکباد 

وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی  کنگز کو کامیابی پر مبارکباد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کنگزکو پاکستان سپر لیگ 5(پی ایس ایل)کا فائنل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔سید مراد علی شاہ نے کراچی کنگز کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز کی ٹیم، ٹیم کے مالک اور کراچی کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، کراچی کنگز کی جیت سندھ کے عوام کی فتح ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کا شاندار طریقے سے ہونا کرکٹ کی فتح ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ میں اس موقع پر لاہور قلندرز کی جذبے کی بھی قدر کرتا ہوں، لاہور قلندرز نے بھی اچھی کرکٹ کھیلی میں ان کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔وزیراعلی سندھ نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق کہاکہ اللہ پاک کوویڈ19 سے نجات دلائے، ہم کراچی کو کرکٹ کا شہر بنائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -