گریڈ19میں ترقی پانیوالے افسران کے اعزاز میں تقریب

گریڈ19میں ترقی پانیوالے افسران کے اعزاز میں تقریب

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سادہ وپروقار تقریب کے دوران آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اور ایڈیشنل آئی جی فائنانس نے گریڈ18 سے گریڈ19 میں ترقی پانیوالے افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی کے رینک لگائے۔اس موقع پر سینٹرل پولیس آفس میں تعینات سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔گریڈ18 سے اگلے عہدوں پر ترقی پانیوالوں میں شوکت علی کھٹیان،ثاقب ابرہیم، قمررضا جسکانی،کیپٹن ریٹائرڈحیدر رضا، غلام مرتضیٰ تبسم، عمران ریاض اور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -