ظفر رضوی ہم عوام پاکستان  کے پولیٹیکل سیکرٹری مقرر

ظفر رضوی ہم عوام پاکستان  کے پولیٹیکل سیکرٹری مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہم عوام پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق معروف و متحرک سیاسی رہنما ظفر رضوی کو چیئرمین ہم عوام پاکستان طاھر عزیز خان کا با ضابطہ طور پر پولیٹیکل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔ظفر رضوی نے اپنے منصب کا چارج سمبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اب مزید پارلیمانی نظام کا متحمل نہیں ہو سکتا اور وقت کی ضرورت ہے کہ  ملک میں فوری طور پر اسلامی صدارتی نظام کے لئے جدو جہد  کی جائے کیونکہ موجودہ پارلیمانی نظام عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔اور سیاسی جماعتیں چند خاندانوں کی ذاتی پراپرٹی بن چکی ہیں پارلیمانی نظام میں وزیر اعظم ملک بچانے کے بجائے اپنے اقتدار کو بچانے میں کوشاں رہتا ہے جس سے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے 

مزید :

صفحہ آخر -