کراچی:فیصل بینک کے کارپوریٹ بریفنگ سیشن کا انعقاد

کراچی:فیصل بینک کے کارپوریٹ بریفنگ سیشن کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)فیصل بینک لمیٹیڈ کے چیف فنانشل آفیسر سید ماجد علی نے ویڈیو لنک زوم کے ذریعے کارپوریٹ بریفنگ سیشن سے خطاب کیا جس میں تجزیہ کاروں اور اسٹیک ہولڈرز کو بینک کی موجودہ مالیاتی کارکردگی اور منظرنامے سے آگاہ کیا گیا۔بینک نے 30ستمبر 2020کو ختم ہونے والے نوماہ میں 9,070 ملین روپے منافع قبل از ٹیکس اور 5,515 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع رجسٹر کرایا جہاں اس کے مقابلے میں گزشتہ سال اسی دورانیے میں بالترتیب 7,475ملین روپے اور 4,427ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔بعدازٹیکس منافع میں اسلامی بینکاری کی شاخوں کا حصہ 35.87فیصد رہا۔ نوماہ کے اختتام پر قرض اور ٹیکس کی ادائیگی سے قبل منافع 11,151 ملین ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال ریکارڈ کیے گئے 8,203ملین روپے کے مقابلے میں 36فیصد متاثر کن شرح نمو کی نشاندہی کرتا ہے۔30ستمبر 2020 تک بینک کا مجموعی ایڈوانس پورٹ فولیو 310,188ملین روپے رہا جس میں سے 52فیصد اسلامی ہے۔ ڈپازٹ پورٹ فولیو کا بھی اگر 31دسمبر 2019 سے موازنہ کیا جائے تو 56,847 ملین روپے یا 12.4فیصد شرح نمو کی نشاندہی کرتا ہے جو 30ستمبر 2020  تک514,636 ملین روپے رہا۔

مزید :

صفحہ آخر -