کمانڈر قطر امیر ی ایئر فورس کی ایڈ مرل امجد خان نیازی سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

        کمانڈر قطر امیر ی ایئر فورس کی ایڈ مرل امجد خان نیازی سے ملاقات، خطے کی ...

  

 کراچی(سٹاف رپورٹر)کمانڈر قطر امیری ایئرفورس نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر قطر امیری ایئرفورس میجر جنرل (پائلٹ) سالم حمد عقیل النابت کی نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچے،نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور ان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر قطر امیری ایئرفورس نے سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے خطے میں سمندری تحفظ اور امن کو یقینی بنانے کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر قطر امیری ایئرفورس کے اس دورے سے دونوں ممالک بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ 

کمانڈر قطر امیری

مزید :

صفحہ آخر -