ملک پر نااہل ٹولہ مسلط ہے،امیر مقام 

 ملک پر نااہل ٹولہ مسلط ہے،امیر مقام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملک پر نااہل ٹولہ مسلط ہے میں تین بار وفاقی وزیر رہا لیکن عمران خان جیسا نالائق وزیر اعظم کبھی نہیں دیکھا جسے ڈالر اور تیل کی قیمتیں بڑھنے کا پتہ بھی ٹی وی دیکھ کر چلتا ہے عمران خان کو جھوٹ بولنے،یوٹرن لینے اور بے شرمی پر ورلڈ کپ ملنا چاہیئے عوام کو ایک کروڑ نوکریاں دینے،50لاکھ گھر بنانے، غربت،مہنگائی،بیروزگاری اور کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے انتخابات میں کئے گئے وعدے عمران خان نے قدموں تلے روند ڈالے آج غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں اور آٹے کیلئے قطاروں میں دن بھر کھڑے رہتے ہیں،اپنے گندم،آٹا اور چینی چوروں کو جیل بھجوانے کے بجائے باہر ممالک کی سیرکروائی،خود تو ملک کیلئے کچھ نہیں کیا ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والے نواز شریف،شہباز شریف اور انکے خاندان کو نیب کے ذریعے انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بناکر نواز شریف اور انکے ساتھیوں کے خوصلے کمزور کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں عوام دشمن حکومت کے خاتمے کیلئے عوام میاں محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں ملک میں جلد مسلم لیگ کی حکومت بننے والی ہے اور بنوں کے ڈاکٹر پیر صاحب زمان بااختیار وزیر ہوں گے ہم داور کنڈی اور پیر صاحب زمان کو سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبر بنانے کا اعلان کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نورڑ بنوں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی،مسلم لیگ ن شمالی وزیرستان کے سابق ایم این اے ملک محمد نذیر خان،صوبائی نائب صدر ڈاکٹر پیر صاحب زمان،ضلعی صدر پیر کمال شاہ،پیر خوبان شاہ،تحصیل ڈومیل کے صدر ملک نور عالم خان،ایف آر کے صدر ملک اکبر علی خان،داور کنڈی،ریحان،سابق ناظم اسماعیل خان سمیت  بنوں اور وزیرستان کے عہدیدار بھی موجود تھے اپنے خطاب میں صوبائی صدر امیر مقام نے کہا کہ نا اہل وزیر اعظم نے ملک کا بیڑا غرق کردیامیرٹ اور انصاف کی دھجیاں اڑاکر کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر کرم تنگی ڈیم متاثرین کو معاوضہ دیگی۔قبل ازیں بنوں آمد پر مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری پیر عبدالرحمان شاہ عرف منے پیر اور سابق ایم این سے شمالی وزیرستان ملک محمد نذیر خان نے کارکنوں کے ہمراہ امیر مقام کے قافلے کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ نورڑ کے راستے جگہ جگہ عوام نے ان کا استقبا؛ل کیا۔جلسہ سے  صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی،مسلم لیگ ن شمالی وزیرستان کے سابق ایم این اے ملک محمد نذیر خان،صوبائی نائب صدر ڈاکٹر پیر صاحب زمان،ضلعی صدر پیر کمال شاہ، نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

صفحہ اول -