چارسدہ،حساس ادارے کے دفتر پر حملہ،ایف سی اہلکار شہید،جوابی حملے میں دہشتگرد ہلاک

چارسدہ،حساس ادارے کے دفتر پر حملہ،ایف سی اہلکار شہید،جوابی حملے میں ...

  

 چارسدہ(بیورورپورٹ) حساس ادارے کے دفتر پر نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ سے سیکورٹی پر معمور ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ جوابی فائرنگ کی نتیجے میں حملہ آور موقع پر جان بحق ہو گیا،واقعہ کے بعد پولیس نے فوری طور پر علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے متصلہ حساس ادارے کے دفتر پر نامعلوم موٹر سائیکل حملہ آور نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی اور ادارے کے مین گیٹ پر اندھا دند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے گیٹ پر موجود سیکورٹی ایف سی اہلکار مسلم خان سکنہ شبقدر شدید زخمی ہو گئے جو بعد میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہو گئے جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوانوں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور موقع پر جان بحق ہو گیا۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس نے فوری طور پر علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد شعیب خان کا کہنا تھا کہ ضلع میں دہشت گردی کے واقعہ خطرات پہلے سے موجود تھے جس کے پیش نظر مختلف جگہوں پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیاتھا حالیہ حملے میں پولیس جوانوں نے جواں مردی کا مظاہرہ کرکے اس حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی مردان میں درج کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -