وزیراعلیٰ کا پارا چنار میں دو منزلہ مکان کی چھت گرنے کے واقعے پر اظہار افسوس
پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پارا چنار میں دو منزلہ مکان کی چھت گرنے کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے متاثر ہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔