مریم نواز جلسہ،لیگی کارکنوں نے حویلیاں انٹرچینج سے راہ فرار اختیار کر لی

مریم نواز جلسہ،لیگی کارکنوں نے حویلیاں انٹرچینج سے راہ فرار اختیار کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حویلیاں (نامہ نگار) حویلیاں لیگی کارکنوں نے حویلیاں کے لیگی رہنماں کو ماموں بنا دیا حویلیاں انٹرچینج سے راہ فرار اختیار کر لی۔مانسہرہ مریم نواز کے جلسے میں جانے والے لیگی کارکنوں نے حویلیاں انٹرچینج سے واپسی کی راہ لے لیں۔کارکنوں کی بڑی تعداد حویلیاں موٹر وے انٹر چینج سے واپس اپنے گھروں کو چلی گئی جبکہ قائدین چند لوگوں کے ہمراہ مانسہرہ روانہ ہوئے۔لیگی قیادت کے آپس کے تنازعات نے کارکنوں کو شدید مایوس کیا ہے۔حویلیاں میں جو کارکن جمع ہوئے وہ بھی صرف خانہ پری کے لیے جمع ہوئے تھے لیگی ورکر بڑوں کی لڑائی کی وجہ سے نالاں نظر آتے ہیں۔اس سے قبل بھی متعدد پروگراموں میں لیگی ورکر اسی طرح کا رویہ اختیار کر چکے ہیں مسلم لیگی ورکروں کا یہ رویہ کی وجوہات کی وجہ سے ہے موجودہ مسلم لیگ کا بیانیہ اس کی سب سے بڑی وجہ ہے اپنے ہی ملک کے اداروں کے خلاف بولنے کی وجہ سے بہت سارے لیگی کارکن اپنی ہی پارٹی سے خائف نظر آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مریم نواز شریف کے جلسے میں بہت سارے کارکنوں نے شرکت نہیں کی۔

مزید :

صفحہ اول -