وزیر اعظم کادورہ فیصل آباد، روٹ میں   رکاوٹ پر سی ٹی اوکوعہدے سے ہٹا دیا  

وزیر اعظم کادورہ فیصل آباد، روٹ میں   رکاوٹ پر سی ٹی اوکوعہدے سے ہٹا دیا  

  

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دورہ وزیر اعظم کے دوران اعلیٰ حکام کی ہدایت سے بھی بڑھ کر وی وی آئی پی پروٹوکو ل کے انتظامات دیکھنے میں آئے۔وی وی آئی پی قافلے کے روٹ پر رکاوٹ آنے پر چیف ٹریفک آفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا معمولی سی غفلت پر بھی مقامی ضلعی سول اور پولیس افسران کی سرزنش کی جاتی رہی۔۔ صوبے کی بڑی شخصیت کے حکم پر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب افسران پر برستے رہے۔اور وی وی آئی پی پروٹوکول سے بڑھ کر انتظامات کرنے کیلئے کہتے رہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان انٹر نیشنل ائیرپورٹ جھنگ روڈ پہنچے تو وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ان کا استقبال کیا۔وزیر اعلی نجی ہوٹل کیلئے واپس روانہ ہورہے تھے تو جھنگ روڈ پرسامنے سے ٹریفک آنے پرقافلے کو بریک لگانا پڑی جس پر چیف ٹریفک آفیسر حسن افضل کو زمہ دار ٹھہرایا گیا اور اسے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔قافلے کی چند سیکنڈز کی بریک کیوں لگوائی اس کی سزا چیف ٹریفک آفیسر کو معطل کرکے دی گئی۔دوسری جانبذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی پلان کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک صدر اعجاز شاہ اس قافلے کو اسکارٹ کررہے تھے۔اعجاز شاہ نے حکام کو وزیر اعلیٰ کی روانگی کے حوالے آگاہ نہ کیا تو روٹ کلیئر نہ ملا اور قافلے کی بریک لگ گئی۔اس صورتحال کا زمہ دار چیف ٹریفک آفیسر کو ٹھہرا کر اسے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔تاہم اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ٹریفک انتظامات میں غفلت سامنے آنے کے معاملہ کی انکوائری کا بھی حکم دیا گیا ہے ٹریفک پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جیمز لگے ہونے کی وجہ سے موبائل فونز بند تھے اور اطلاع نہ دی جاسکی

دورہ  فیصل آباد

مزید :

صفحہ اول -