تاجر اسلم بھلی کو مریم نواز سے ملاقات پر وزیر  اعظم کی تقریب میں شرکت سے روک دیاگیا

  تاجر اسلم بھلی کو مریم نواز سے ملاقات پر وزیر  اعظم کی تقریب میں شرکت سے روک ...

  

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی قیاد ت کی انوکھی منطق مریم نواز سے ملاقات کیوں کی۔ملاقات کی سزا تو ضرور ملے گی۔ تاجر تنظیم کے سربراہ کو مریم نواز سے ملاقات مہنگی پڑ گئی۔تاجر لیڈر اسلم بھلی کو تقریب میں شرکت سے روک دیا۔اور اسے واپس بھجوا دیا۔سکیورٹی حکام نے تاجروں کی ایک نہ سنی بلکہ قیادت کے فیصلے کو سر ماتھے پر رکھا۔تاجر اپنے مسائل ہاتھوں میں تھامے ویسے ہی واپس لوٹ گئے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کے دورہ فیصل آباد کے دوران سپریم انجمن تاجران کے سربراہ کا نام وی آئی پی لسٹ سے نکال دیا گیا۔انٹری سے روکنے پر تاجروں نے شور شرابا کیا اور واپس چلے گئے۔۔۔اسلم بھلی دورہ وزیر اعظم کے دوران نجی ہوٹل تقریب میں شرکت کیلئے پہنچتے تو انہیں انٹر ی پر روک دیا گیا۔اور انہیں واپس بھجوا دیا گیا۔۔تاجر رہنما نے کہا کہ وہ تاجروں کے مسائل لے کر آئے ہیں جو وزیر اعظم کے سامنے رکھیں گے اگر تاجروں کا لیڈر ہی شرکت نہ کرسکا تو مسائل کون بتائے گا۔سخت جملوں کے باوجود تاجر رہنما کو اندر داخل نہ ہونے دیا گیا جس پر وہ واپس لوٹ گئے۔

وزیر اعظم کی تقریب

مزید :

صفحہ اول -