انتخابات شفاف قرار دینے پر ٹرمپ نے ڈائریکٹر ہوم لینڈ سائبر سیکیورٹی کو برطرف کر دیا

  انتخابات شفاف قرار دینے پر ٹرمپ نے ڈائریکٹر ہوم لینڈ سائبر سیکیورٹی کو ...

  

  واشنگٹن (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کو شفاف ترین قرار دینے پر ڈائریکٹر ہوم لینڈ سائبر سیکیورٹی اینڈ انفرا اسٹرکچر کرسٹوفر کربز کو عہدے سے فارغ کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی انتخابات کے دوران سائبر سیکیورٹی کے معاملات دیکھنے والے افسر کرسٹوفر کربز کو برطرف کرنے کا حکم سوشل میڈیا کے ذریعے جاری کیا۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے ہوم لینڈ سیکیورٹی سائبر اینڈ انفرا اسٹرکچر کے سربراہ کو 3 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے ان کے ادارے کی جانب سے لکھے گئے ایک کالم کے باعث عوامی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ اس بلاگ میں کرسٹوفر کربز کے ادارے نے امریکی انتخابات کے حوالے سے فراڈ اور ہیکنگ کے الزامات کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا تھا، یہ الزامات زیادہ تر ڈونلڈ ٹرمپ یا ان کے وکلا کی جانب سے لگائے گئے تھے۔ صدارتی الیکشن کو امریکی تاریخ کے شفاف ترین انتخابات قرار دینے والے افسر کرسٹوفر کربز کا معطلی کے بعد امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اور میری ٹیم نے سی آئی اے ایس کے لیے کام کیا، ہم نے بہترین کام کیا۔

برطرف

مزید :

صفحہ اول -