وزیراعظم کی فیصل آباد  میں   نئے ائیر پورٹ کی تعمیر پر آمادگی

 وزیراعظم کی فیصل آباد  میں   نئے ائیر پورٹ کی تعمیر پر آمادگی

  

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ فیصل آباد کے دوران صنعتکاروں کے مطالبے پر نئے انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی تعمیر پر آمادگی اور نئے سوشل سکیورٹی ہسپتال کے قیام کی منظوری دے دی،ان دونوں بڑے منصوبوں کیلئے مقامی صنعتکار اور سرمایہ کاری مالی تعاون فراہم کریں گے،ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب نئے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو سیالکوٹ ماڈل پر تعمیر کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس کے لئے تمام اخراجات مقامی صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کا کنسورشیم کرے گا اس حوالے سے وزیراعظم نے اپنی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں اس منصوبے پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے،اسی طرح فیصل آباد میں 300بیڈز کے نئے سوشل سکیورٹی ہسپتال کی بھی منظوری دی گئی ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کو فوری پر اس منصوبے کا پی سی ون تیار کروانے کی ہدایت کی گئی ہے،اس کیلئے50فیصد فنڈز وفاق فراہم کرے گا جبکہ20فیصد صوبائی حکومت اور30فیصد اخراجات فیصل آباد کی صنعتی تنظیمیں ادا کریں گی وزیراعظم کی طرف سے فیصل آباد کے ترقیاتی کاموں کیلئے وفاق کی طرف سے دس ارب روپے کی فراہمی کا بھی عندیہ دیا گیا ہے

نئے ائیر پورٹ

مزید :

صفحہ اول -