سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے 160 پاکستانی کراچی پہنچ گئے

سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے 160 پاکستانی کراچی پہنچ گئے

  

کراچی(آن لائن) سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیے گئے 160 پاکستانی کراچی پہنچ گئے ہیں، تمام مسافروں کو ضروری کارروائی کے بعد گھر جانے کی جازت دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سعودی ایئر کی پرواز ایس وی708کے ذریعے 160 ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی ریاض سے کراچی پہنچے، ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کو الگ قطاریں لگا کر ہیلتھ ڈکلیئریشن کارڈ وصول کیے گئے۔ڈی پورٹ ہونے والے تمام پاکستانیوں کی مکمل اسکریننگ کی گئی ہے۔یہ بھی بتایا کہ ایف آئی اے ایمی گریشن نے ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کو ضروری کاروائی کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی۔

سعودی عرب 

مزید :

صفحہ آخر -