ضد نہیں، صورتحال خراب ہوئی تو  سکول بند کرسکتے ہیں،سعید غنی

   ضد نہیں، صورتحال خراب ہوئی تو  سکول بند کرسکتے ہیں،سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (آئی این پی) وزیر  تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا  ہے کہ اسکول بند نہ کرنا ہماری ضد نہیں، اگر صورت حال خراب ہوئی تو اسکول بند کیے جا سکتے ہیں، کورونا کی روک تھام سے متعلق پورے ملک میں اقدامات کرنے ہوں گے۔ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکولوں کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا لیکن اسکول بند نہ کرنا ہماری ضد نہیں ہے، اگر صورت حال خراب ہوئی ہو اسکول بند کر سکتے ہیں۔ گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی معمول سے زیادہ تعطیلات ہو چکی ہیں لہذا رواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔
 سعید غنی

مزید :

صفحہ آخر -