جیپ ریلی: سماجی فاصلہ‘ ماسک کی پابندی سب کیلئے لازمی قرار

  جیپ ریلی: سماجی فاصلہ‘ ماسک کی پابندی سب کیلئے لازمی قرار

  

ملتان (نیوز رپورٹر) پانچویں تھل جیپ ریلی کے موقع پرحکومت پنجاب کی طرف سے کوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی)کے مطابق سماجی فاصلہ اورماسک کی سختی سے پابندی سب کے لئے لازمی قراردے دی گئی ہے جبکہ ریس مقابلوں میں شرکت کرنے والے ڈرائیورزاورنیوی گیٹرزکوبخار اواورنزلہ دیگرعلامات ظاہرہونے کی صورت میں ریس میں شرکت سے روک دیاجائے گا۔ریس میں شریک ہونے والے کھلاڑیوں اورنیوز گیٹرزکے علاوہ پنڈال میں موجود مہمانوں کابھی وقفے وقفے سے ٹمپریچرچیک کیاجائے گاجبکہ سینی ٹائزراورماسک تسلسل سے فراہم کئے جائیں گے۔ دنیابھرمیں موٹرسائیکل ریس پسندیدہ کھیل بن چکاہے پاکستان میں بھی ہرسال اس کے مقابلے شروع کئے جائیں۔پاکستان بائیکرزاینڈٹریولرزایسوسی ایشن کے چیئرمین اقبال گھانگلہ نے پانچویں تھل جیپ ریلی میں پہلی مرتبہ بائیکرزکوریس کی اجازت ملنے پرحکومت پنجاب کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ یہ بائیکرز کلب کابہت دیرینہ مطالبہ تھاجس کو پذیرائی ملی ہے۔اس سے آئندہ سال چولستان جیپ ریلی کے موقع پرہمارے ممبران کوزیادہ تعداد میں شرکت کاحوصلہ اورموقع ملے گا۔اقبال گھانگلہ نے کہاکہ نوجوان کومثبت تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے حکومتی سطح پرحوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ایک مخصوص مقام اورمخصوص اوقات میں موٹرسائیکل ریس کی اجازت سے سڑکوں پرموٹرسائیکل ریس میں کمی ہوگی جس کی اشدضرورت ہے۔ ادھر  پانچویں تھل جیپ ریلی میں شرکت کے لئے آن لائن سسٹم کے ذریعے بدھ تک 50سے زائد کھلاڑیوں نے اپنی رجسٹریشن مکمل کرالی۔تین روزہ تھل جیپ ریلی میں شرکت کے لئے ریسرزکی رجسٹریشن جمعرات تک ہوگی جبکہ جمعہ سے ریس پروگرام کاباقاعدہ آغازہوجائے گا۔کوروناوباکی وجہ سے پانچویں تھل جیپ ریلی کے مقابلوں میں شرکت کے لئے ٹی ڈی سی پی دفاترمیں رجسٹریشن کاؤنٹرنہیں بنائے گئے بلکہ آن لائن رجسٹریشن کی سہولت ریس شروع ہونے سے ایک روز قبل تک فراہم کی گئی ہے۔ پانچویں تھل جیپ ریلی کے لئے ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی)کی ٹیم کی طرف سے روٹ مارکنگ کاکام مکمل کرلیاگیا۔ضلع مظفرگڑھ کے علاقہ چھانگامانگا ٹیلہ سے20نومبرسے شروع ہونے والی تین روزہ جیپ ریلی کے لئے کوروناوباکی وجہ سے روٹ 105کلومیٹرمقررکیاگیاہے جس کااختتامی پوائنٹ ضلع لیہ کی تحصیل چوبارہ میں بنایاگیاہے۔دریں اثناء ٹی ڈی سی پی حکام نے چھانگامانگا ٹیلہ پرٹینٹ لگانے ریسکیو1122کوجگہ کی فراہمی،مہمانوں کے بیٹھنے اورگاڑیوں کی وسیع پارکنگ،پینے کے پانی کی فراہمی بجلی اورکمیونیکیشن کے انتظامات مکمل کرتے ہوئے ٹھیکیداروں کوبقایاکام بھی جمعرات تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

قرار

مزید :

صفحہ اول -