کورونا سے مزید18 افراد جاں بحق،ہلاکتوں کی مجموعی تعداد7 ہزار248 ہو گئی

کورونا سے مزید18 افراد جاں بحق،ہلاکتوں کی مجموعی تعداد7 ہزار248 ہو گئی
کورونا سے مزید18 افراد جاں بحق،ہلاکتوں کی مجموعی تعداد7 ہزار248 ہو گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس سے 18 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 248 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 927 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 547 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 12 ہزار 284، سندھ میں ایک لاکھ 58 ہزار 559، خیبر پختونخوا میں 43 ہزار 52، بلوچستان میں 16 ہزار 582، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 482، اسلام آباد میں 25 ہزار 278 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 690 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 50 لاکھ 55 ہزار 382 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 899 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 26 ہزار 674 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 535 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 18 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 248 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 519، سندھ میں 2 ہزار 764، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 318، اسلام آباد میں 265، بلوچستان میں 157، گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 132 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -