جنید جمشید طیارہ حادثہ کیسے پیش آیا؟ رپورٹ سامنے آگئی

جنید جمشید طیارہ حادثہ کیسے پیش آیا؟ رپورٹ سامنے آگئی
جنید جمشید طیارہ حادثہ کیسے پیش آیا؟ رپورٹ سامنے آگئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) حویلیاں طیارے حادثے کی تحقیقات 4 سال بعد مکمل کرلی گئیں، رپورٹ میں پی آئی اے انجینئرنگ کی مبینہ غفلت سامنے آگئی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوزنے کہاہے کہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حادثے کے شکار طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا تھا اور دوسرے کا بلیڈ ٹوٹا ہوا تھا، طیارے کے انجن کو 10 ہزار گھنٹے مکمل ہونے پر اوور ہال نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اے ٹی آر طیارے کے انجن کا بلیڈ پشاور سے چترال جاتے ہوئے ٹوٹا، انجن بلیڈ ٹوٹا ہونے کے باوجود طیارے کو اسلام آباد روانہ کیا گیا، پرواز پی کے 661 چترال سے اسلام آباد جارہی تھی۔تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے طیارہ حادثے کا شکار ہوا، دوران پرواز انجن بلیڈ، پن کے ٹوٹنے سے پنکھے کی رفتار کم ہوئی، پروپیلر کی رفتار کم ہونے سے اس کا الیکٹرانک پینل خراب ہوگیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ اڑانے والے پائلٹ نے اس سے پہلے ایسی خرابی نہیں دیکھی تھی جبکہ طیارے کی آخری مینٹینس کینیڈا میں ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ 7 دسمبر 2016 کو طیارہ حادثے میں جنید جمشید سمیت 47 افراد شہید ہوگئے تھے۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -سندھ -کراچی -