سٹیٹ بینک کے ذخائر2 فروری2018 کی بلند سطح پر پہنچ گئے

سٹیٹ بینک کے ذخائر2 فروری2018 کی بلند سطح پر پہنچ گئے
سٹیٹ بینک کے ذخائر2 فروری2018 کی بلند سطح پر پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر2 فروری2018 کی بلند سطح پر پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق 13 نومبر تک سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر12 ارب93 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینک کے پاس7 ارب15 کروڑ ڈالر موجود ہیں ، ملکی مجموعی ذخائر20 ارب8 کروڑ 56 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں ۔


سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکتوبر میں جاری کھاتے کا توازن مزید بہتر ہوگیا،اکتوبر میں جاری کھاتا 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا،ستمبر میں جاری کھاتا 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا تھا،جاری کھاتے کا توازن بہتر بنانے میں ترسیلات میں اضافے نے اہم کردار ادا کیا،جاری کھاتے کا بیلنس مسلسل 4 ماہ سے فاضل رہا ہے۔


سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک جاری کھاتے کا مجموعی فاضل بیلنس 1.2 ارب ڈالر رہا،گزشتہ سال کے اسی عرصے میں جاری کھاتے کو 1.4 ارب ڈالر کا خسارہ تھا۔