جب ہماری حکومت آئی توکرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ2 ارب ڈالرماہانہ تھا،گزشتہ 4 ماہ سے کرنٹ اکاﺅنٹ مسلسل سرپلس ہے،اسد عمر 

جب ہماری حکومت آئی توکرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ2 ارب ڈالرماہانہ تھا،گزشتہ 4 ماہ سے ...
جب ہماری حکومت آئی توکرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ2 ارب ڈالرماہانہ تھا،گزشتہ 4 ماہ سے کرنٹ اکاﺅنٹ مسلسل سرپلس ہے،اسد عمر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ گزشتہ 4 ماہ سے کرنٹ اکاﺅنٹ مسلسل سرپلس ہے،جب ہماری حکومت آئی کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ2 ارب ڈالرماہانہ تھا،ہماری حکومت سے پہلے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ بلند ترین سطح پر تھا۔


وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ گزشتہ 4 ماہ سے کرنٹ اکاﺅنٹ مسلسل سرپلس ہے، اکتوبر میں کرنٹ اکاﺅنٹ 38 کروڑ20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا،گزشتہ 4 ماہ میں مجموعی کرنٹ اکاﺅنٹ 1 اعشاریہ 20 ارب ڈالر سرپلس ہے،اسد عمر نے کہاکہ جب ہماری حکومت آئی کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ2 ارب ڈالرماہانہ تھا،ہماری حکومت سے پہلے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ بلند ترین سطح پر تھا۔