گلگت بلتستان الیکشن میں آزاد حیثیت میں کامیاب 2 امیدوار پی ٹی آئی میں شامل

گلگت بلتستان الیکشن میں آزاد حیثیت میں کامیاب 2 امیدوار پی ٹی آئی میں شامل
گلگت بلتستان الیکشن میں آزاد حیثیت میں کامیاب 2 امیدوار پی ٹی آئی میں شامل

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)گلگت بلتستان انتخابات کے بعد حکومت بنانے کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے،2 آزاد امیدوار وزیرسلیم اور راجہ ناصر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جی بی اے 9 سے وزیر سلیم نے ٹکٹ نہ ملنے پر بطور آزاد امیدوار الیکشن میں حصہ لیا تھا، وزیر سلیم نے علی امین گنڈا پور سے ملاقات کے دوران شمولیت کا اعلان کیا۔جی بی اے 10 سے کامیاب آزاد امیدوار راجہ ناصر نے پی ٹی آئی کی ٹکٹ کےلئے درخواست دی تھی، پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر آنے والے وزیر حسن کو ٹکٹ دیا تھا، راجہ ناصر نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -