نارووال سپورٹس کمپلیکس کیس بے بنیاد ،اپوزیشن کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،احسن اقبال

نارووال سپورٹس کمپلیکس کیس بے بنیاد ،اپوزیشن کو انتقامی کارروائی کا نشانہ ...
نارووال سپورٹس کمپلیکس کیس بے بنیاد ،اپوزیشن کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،احسن اقبال

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ نارووال سپورٹس کمپلیکس کیس بے بنیاد ہے،حکومت اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائی کررہی ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ نارووال سپورٹس کمپلیکس نوجوانوں کی سہولت کےلئے اقدام تھا،رشوت لی نہ ہی کمیشن ،جھوٹا مقدمہ بنایاگیا ،دنیا آگے جارہی ہے اور حکومت سپورٹس کمپلیکس کوجواز بناکرانتقامی کارروائی میں مصروف ہے،سپورٹس کمپلیکس کو جرم بناکر میرے خلاف مقدمہ بنایا گیا ۔

لیگی رہنما نے کہاکہ حکومت کواحتساب عدالت میں کورونا کیسزکا نوٹس لینا چاہئے،حکومت سنجیدہ ہے تو فوری اقدامات اٹھائے جائیں ،رش والی جگہوں، سرکاری دفاتر میں کورونا کے پھیلاو¿ کو روکنا چاہئے، جوڈیشل کمپلیکس میں کورونا کیس سامنے آنے پررجسٹرار نے ڈی سی کوخط لکھا، خط کے باوجود کوئی اقدامات نہیں ہوئے ،انہوں نے کہاکہ یہ حکومت کی غیر سنجیدگی کا عالم ہے،حکومت صرف اپوزیشن کو کورونا کے ساتھ لگاتی ہے ،جہاں ان کا اپنا اختیار ہے وہاں کوئی انتظامات نہیں،رجسٹراراحتساب عدالت نے خط لکھا تھا توفوری اقدامات کئے جاتے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -