جنوبی وزیرستان :دہشتگردوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ،2 جوان شہید

جنوبی وزیرستان :دہشتگردوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ،2 جوان شہید
جنوبی وزیرستان :دہشتگردوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ،2 جوان شہید

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2 جوان شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی،فائرنگ جنوبی وزیرستان پش زیارت کے علاقے میں کی گئی،آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی،فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید اورایک زخمی ہو گیا، شہدامیں 32 سالہ حوالدارمطلوب عالم اور 25 سالہ سلمان شوکت شامل ہیں،آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -