موجودہ حکومت نے قوم کو مایوس کیاہے ،مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے: لطیف نظامانی

موجودہ حکومت نے قوم کو مایوس کیاہے ،مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے: لطیف ...
موجودہ حکومت نے قوم کو مایوس کیاہے ،مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے: لطیف نظامانی

  

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر  ) واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکریونین کے مرکزی صدر لطیف نظامانی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے قوم کو مایوس کیاہے مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے تبدیلی سرکاری جن مقاصد کیلئے آئی تھی وہ انکو حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی .

ان خیالات کااظہار انہوں واپڈا آپریشن ڈویژن عمرکو ٹ مقامی حال میں منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا , اس موقع پر صوبائی جنرل سکریٹری اقبال خان، زونل چیئرمین شیر محمد نظامانی،ڈویژنل چیئرمین شاہدقائم خانی،سب ڈویژن عمرکوٹ کے چیئرمین رضوان کنبر،اکبرلغاری ودیگر عہدیداران اور ورکرز کثیر تعداد میں موجود تھے.

لطیف نظامانی نے کہا کہ ملازمتوں کے دروازے بند ہیں, پیپکو میں ایک لاکھ چالیس ہزار لوگ کام کرتے میں جن میں سے 42ہزار پوسٹیں خالی پڑی ہوئی ہیں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہیں کیاجارہا جسکی وجہ سے لوگوں تنگ دستی میں زندگی بسر کررہے ہیں ہے گاڑیاں دستیاب نہیں ہیں گزشتہ جنوری سے کورونا کی وجہ سے کوئی ٹینڈر پاس نہیں ہورہاپی آراو نے 42لاکھ روپے فنڈز رلیزنہیں کیااور وہ معطل ہوگیا جسکی وجہ سے معاملات تاخیر کاشکار ہیں یہ ہماری نہیں ادارے کی کوتاہی ہے , اس وقت سٹاف کی بہت کمی ہے جی ایس سی کو کمزور کیاجارہا ہے , جی ایس او کے گریڈاسٹیشنوں کو اپ گریڈ نہیں کیا جارہا اور ناہی ملازمین کو ترقیاں دی جا ر ہی ہیں گزشتہ سات سالوں سے عرضی ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا جن کو بہت جلد مستقل کرادیا جائیگا بے حد مشکلات کے باوجود واپڈا محنت کش اپنے فرائض انجادے رہے ہیں ہماری جدوجہد مقاصد کے حصول تک جاری رہے گی ورکرز کی حق تلافی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے تقریب کے آغاز پر عمرکوٹ ڈویژن کے چیئرمین شاہد قائم خانی نے مرکزی صدر لطیف نظامانی کو سونے کا تاج پہنایا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -