حالات خطرناک صورتحال میں داخل ہو رہے ہیں ،سکولوں میں چھٹیوں سے متعلق فیصلہ کل کریں گے، مراد راس

 حالات خطرناک صورتحال میں داخل ہو رہے ہیں ،سکولوں میں چھٹیوں سے متعلق فیصلہ ...
 حالات خطرناک صورتحال میں داخل ہو رہے ہیں ،سکولوں میں چھٹیوں سے متعلق فیصلہ کل کریں گے، مراد راس

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہاہے کہ حالات خطرناک صورتحال میں داخل ہو رہے ہیں ،اگراب بھی حالات کنٹرول نہیں ہوئے تو مسائل بڑھ سکتے ہیں ، کل 36 اضلاع کے لوگوں کو بلایاہے اس میں چھٹیوں کافیصلہ کریں گے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیرسکول ایجوکیشن مراد راس نے چھٹیوں سے متعلق میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حالات خطرناک صورتحال میں داخل ہو رہے ہیں ،اگراب بھی حالات کنٹرول نہیں ہوئے تو مسائل بڑھ سکتے ہیں ،جمعہ (کل)کو 36 اضلاع کے لوگوں کو بلایاہے اس میں چھٹیوں کافیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ سکول مرضی سے سکول نہیں کھول سکیں گے،کورونا پر حکومتی رٹ کوکوئی چیلنج نہیں کرسکتا،کورونا ایس او پیز پر سب پرائیویٹ سکولوں کو عمل درآمد کروانا ہوگا،کورونا قانون سب کیلئے برابرہوگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -