انسٹاگرام کے بعد سارہ خان ٹک ٹاک پر بھی مقبول

انسٹاگرام کے بعد سارہ خان ٹک ٹاک پر بھی مقبول
انسٹاگرام کے بعد سارہ خان ٹک ٹاک پر بھی مقبول
سورس:   Instagram/sarahkhanofficial

  

کراچی (ویب ڈیسک) ٹیلی ویژن کی معروف ترین اداکارہ سارہ خان نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلی۔ سارہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی آئی ڈی کی تصدیق کی کہ وہ بھی اب ٹک ٹاک کا حصہ بن گئی ہیں۔انہوں نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کے ساتھ اپنی ٹک ٹاک آئی ڈی بھی شیئر کی۔

دریں اثنا سارہ خان صرف انسٹاگرام اکاؤنٹ استعمال کرتی تھیں مگر گلوکار فلک شبیر کے ساتھ شادی کے بعد انہوں نے ٹک ٹاک کی دنیا میں بھی قدم رکھا ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کی اچانک شادی سے کئی لوگ حیران ہوگئے تھے۔دونوں نے 14 جولائی کو منگنی کا اعلان کیا اور اگلے ہی دن دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا اور دونوں 17 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

دونوں کی اچانک منگنی اور شادی کے حوالے سے کئی لوگ اس لیے بھی حیران ہوئے کہ انہیں اتنا زیادہ ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا تھا۔

اداکارہ سارہ خان کی فلک شبیر سے پہلے اداکار آغا علی کے ساتھ شادی ہونے کے چرچے تھے اور دونوں نے ایک ساتھ اسکرین پر کام بھی کیا۔سارہ خان اور اداکار آغا علی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے تاہم 2019 میں دونوں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

مزید :

تفریح -