چارج شیٹ میں کرپشن کا الزام نہیں رام کہانیاں ہیں، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ان کے خلاف چارج شیٹ میں کرپشن کا کوئی الزام نہیں صرف رام کہانیاں ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ چارج شیٹ میں صرف ایک چارج ہے،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالتی کارروائی دکھانے کی درخواست کی تھی، درخواست دائرکی تھی کہ عدالتی کارروائی براہ راست دکھائی جائے۔انہوںنے کہا کہ کیا عوامی ووٹ سے منتخب ہونا خلاف ورزی ہے؟ ملک میں کرپشن عروج پر ہے،ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں سے نہیں گھبراتے کیونکہ ہم حق پرہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیمرے لگائیں اور عوام کو دکھائیں کون سی چارج شیٹ لگائی ہے، سیاستدانوں کی بے عزتی کرنے کیلئے الزامات کی فہرست لگائی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات وہاں ہوتی ہیں جہاں الیکشن قاعدے کی پاسداری کی جاتی ہو، کیا وزیر اعظم ہونا قانون کی خلاف ورزی ہے؟۔