اسلام آبادمیں بیٹھی حکومت جنوری تک کی مہمان ہے،بلاول بھٹو زرداری 

 اسلام آبادمیں بیٹھی حکومت جنوری تک کی مہمان ہے،بلاول بھٹو زرداری 
 اسلام آبادمیں بیٹھی حکومت جنوری تک کی مہمان ہے،بلاول بھٹو زرداری 

  

گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ اسلام آبادمیں بیٹھی حکومت جنوری تک کی مہمان ہے، کیاآپ ایک دوماہ کیلئے وزیربنناچاہتے ہو؟،اپنے اصولوں پر کھڑے ہو جائیں دو تین مہینے انتظار کریں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام سب سے زیادہ پیپلزپارٹی کےساتھ ہیں،عوام نے ووٹ کے تحفظ کی جدوجہدتک میراساتھ دیا،گلگت بلتستان کی واضح اکثریت نے پیپلزپارٹی کاساتھ دیا،پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ نشستیں لیں،گلگت بلتستان کے عوام نے سب سے زیادہ ووٹ پیپلزپارٹی کودیئے،پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے سب سے زیادہ ووٹ لیے ،گلگت بلتستان میں خواتین کے ووٹوں کاتحفظ کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ الیکشن کمشنرنے ہمارے امیدوارکوبھی انتخابی مہم کاحصہ نہیں بننے دیا،ہمارے کارکن سردموسم میں بھی احتجاج کررہے ہیں،پہلے دن سے کہہ رہیں یہ الیکشن کمیشن نہیں،پی ٹی آئی کاالیکشن ونگ ہے،گلگت بلتستان کے حلقہ 21 میں دھاندلی ہوئی، آپ نے گلگت بلتستان کے عوام اوریہاں کی دھرتی کوبیچ دیا،چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ الیکشن کمشنرڈھٹائی سے کہہ رہے ہیں انتخابات شفاف تھے،الیکشن کمیشن جواب دینے کے بجائے حکومت بنانے میں لگاہے،وفاق کوازخودفیصلے لینے کی اجازت نہ دی جائے،پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے گلگت بلتستان کاکیس عوام کے سامنے لائیں گے،الیکشن کمشنراپنی ملاقاتوں کی تفصیلات سامنے لائیں،ان کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی ابھی تک فیصلہ نہیں کرسکی وزیراعلیٰ کون ہوگا،اسلام آبادمیں بیٹھی حکومت جنوری تک کی مہمان ہے،کیاآپ ایک دوماہ کیلئے وزیربنناچاہتے ہو؟،اپنے اصولوں پر کھڑے ہو جائیں دو تین مہینے انتظار کریں۔

مزید :

قومی -علاقائی -گلگت بلتستان -گلگت -