گلگت بلتستان کے مزید2 آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل

گلگت بلتستان کے مزید2 آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل
گلگت بلتستان کے مزید2 آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل

  

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن)گلگت بلتستان کے مزید2 آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہو گئے، تحریک انصاف میں شامل ہونے والے آزاد امیدواروں کی تعداد4 ہو گئی، تحریک انصاف گلگت بلتستان میں اکثریتی جماعت بن گئی ۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق گلگت بلتستان کے مزید 2 آزاد امیدوار عمران خان کے قافلے میں شامل ہو گئے،جی بی 22 کے آزاد امیدوار مشتاق حسین اورجی بی 23 کے آزاد امیدوار عبدالحمید تحریک انصاف میں شامل ہو گئے، آزاد امیدواروں نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور، سیف اللہ نیازی سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔واضح رہے کہ قبل ازیں جی بی اے 9 سے وزیر سلیم اورجی بی اے 10 سے راجہ ناصر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔گلگت بلتستان کے انتخابات میں تحریک انصاف کو 9 نشستیں حاصل ہوئی تھیں، 4 آزاد امیدواروں کی پارٹی میں شمولیت سے تحریک انصاف کی نشستیں 13 ہو گئیں اور  حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -گلگت بلتستان -گلگت -