گزشتہ دس ماہ کے دوران کراچی میں 322 شہریوں کو قتل کردیا گیا،سی پی ایل سی

گزشتہ دس ماہ کے دوران کراچی میں 322 شہریوں کو قتل کردیا گیا،سی پی ایل سی
گزشتہ دس ماہ کے دوران کراچی میں 322 شہریوں کو قتل کردیا گیا،سی پی ایل سی

  

کراچی(آئی این پی)گزشتہ 10ماہ کے دوران کراچی میں 322شہریوں کو قتل کردیا گیا جبکہ 18ہزار موبائل فون چھینے گئے سی پی ایل سی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران ہونے والی نے وارداتوں کے دوران 322شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ، جنوری سے اکتوبر تک بھتہ خوری کی17وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اغوا برائے تاوان کی 2اور بینک ڈکیتی کی ایک واردات ہوئی جبکہ ، شہریوں سے 10ماہ میں تقریبا18ہزار موبائل فون چھینے گئے اور 1300سے زائدگاڑیاں چوری یاچھینی گئیں جبکہ 30ہزار سے زائد شہری موٹر سائیکلوں سے محروم ہوئے۔ پولیس نے 281گاڑیاں،1845موٹرسائیکلیں ریکورکیے، چھینے گئے 1885موبائل فون بھی برآمد کیے گئے۔، واضح رہے کہ سی پی ایل سی کی جانب سے ہر ماہ کے اختتام پر جرائم کے اعداد و شمار جاری کیے جاتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -