ادویات کی قیمتوں کو کم سے کم قیمت پر لایاجائے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو حکم

 ادویات کی قیمتوں کو کم سے کم قیمت پر لایاجائے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا ...
 ادویات کی قیمتوں کو کم سے کم قیمت پر لایاجائے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو حکم

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس میں سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے ادویات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی، چیف جسٹس قیصر رشید نے کہاکہ ادویات میں اضافے کی لسٹ پر نظرثانی کریں، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پر نظرثانی کرکے اس کو کم سے کم قیمت پر لائیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے غلط بیانی پر سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی سرزنش کردی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے ادویات میں اضافہ کی فہرست عدالت میں پڑھ کرسنائی ،چیف جسٹس قیصر رشید نے سی ای او سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو قیمتوں میں اضافے کا پتہ ہی نہیں،صبح سے آپ عدالت میں غلط بیانی کررہے ہیں،اتنے بڑے عہدے پر بیٹھے ہو اور عدالت میں غلط بیانی کررہے ہیں۔

چیف جسٹس قیصر رشید نے سی ای او سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ کیوں نہ آپ کے خلاف کارروائی شروع کریں؟،کس نے آپ کو اتنے بڑے عہدے پر بٹھایا ہے؟،عوام میں اتنے مہنگے ادویات خریدنے کی سکت ہی نہیں ہے۔

جسٹس قیصر رشید نے سی ای او کو حکم دیتے ہوئے کہاکہ ادویات میں اضافے کی لسٹ پر نظرثانی کریں، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پر نظرثانی کرکے اس کو کم سے کم قیمت پر لائیں،عدالت نے سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے ادویات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -