چین پر ناقدین کیخلاف کام کرنے کا الزام لگ گیا

چین پر ناقدین کیخلاف کام کرنے کا الزام لگ گیا
 چین پر ناقدین کیخلاف کام کرنے کا الزام لگ گیا

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ ) برطانیہ ، امریکہ ، آسٹریلیا ، کینیڈا اور نیوزی لینڈ نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی پر ہانگ کانگ میں  تنقید کرنے والوں کے خلاف کام کر رہا ہے جو تشویشناک عمل ہے ۔

ان ممالک کے  وزرائے خارجہ نے بیجنگ پر زور دیا کہ وہ ان  منتخب ممبران کو بحال کریں جن کو گزشتہ ہفتے  برطرف کردیا گیا تھا، چین کی ہانگ کانگ گرفت کے بعد انٹرنیشنل پریشر بڑھ  رہا ھے اور کچھ ممالک میں بہت زیادہ بے چینی  پائی جاتی ہے ۔برطانیہ سمیت چار اتحادیوں نے چین کے نئے قواعد و ضوابط پر بہت افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے اندر بڑی بے چینی پائی جاتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -