مشال قتل کیس،مرکزی ملزم عمران کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل ،25 ملزموں کی رہائی کافیصلہ کالعدم قرار

مشال قتل کیس،مرکزی ملزم عمران کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل ،25 ملزموں کی ...
مشال قتل کیس،مرکزی ملزم عمران کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل ،25 ملزموں کی رہائی کافیصلہ کالعدم قرار

  

 پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاورہائیکورٹ نے مشال قتل کیس میں مجرم کی اپیل پرمحفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے مرکزی ملزم عمران کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی جبکہ 25 ملزمان کی ضمانت پررہائی کافیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے گرفتار کرنے کاحکم دیدیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میںمشال خان قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے مرکزی مجرم کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے مرکزی ملزم عمران کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا،عدالت نے ضمانت پر رہا 25 ملزمان کی ضمانت مسترد کرکے کمرہ عدالت سے گرفتاری کا حکم دیدیا،عدالت نے مشال خان کیس میں عمر قید کی سزا پانےوالے7مجرموں کی سزا برقراررکھی۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -