”نتیجے میں تاخیر اس لیے ہوئی کیونکہ۔۔۔“ سیاسی جماعتوں کے دعووں پر گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر بول پڑے ، پیغام جاری کر دیا
گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر رد عمل د یتے ہوئے کہاہے کہ بلاول بھٹوکے بیان کی مذمت کرتاہوں ، الیکشن صاف شفاف اور غیر جانبدار ہوئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز کا کہناتھا کہ کچھ جماعتیں الیکشن کو داغدار کرنا چاہتی ہیں، سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے بے بنیاد الزامات لگانے سے گریز کریں، سیاسی جماعتوں کی درخواست پردوبارہ گنتی کاحکم میں نے دیا،دوبارہ گنتی کے باعث نتائج میں تاخیر ہوئی ، الیکشن صاف شفاف اور غیر جانبدار ہوئے ہیں ، بلاول بھٹو کے بیان کی مذمت کرتاہوں ۔
ان کاکہناتھا کہ بلاول بھٹو لوگوں کے ذہنوں میں شکوک و شبہات پیدا نہ کریں ،بلاول بڑی پارٹی کے بڑے سربراہ ہیں ، چھوٹی باتیں زیب نہیں دیتیں ،جی بی کے دو حلقوں میں دوبارہ گنتی ہوئی ۔