اداکارہ حمائمہ اور ان کی والدہ اکٹھی سالگرہ مناتی ہیں مگر کیوں ؟

اداکارہ حمائمہ اور ان کی والدہ اکٹھی سالگرہ مناتی ہیں مگر کیوں ؟
اداکارہ حمائمہ اور ان کی والدہ اکٹھی سالگرہ مناتی ہیں مگر کیوں ؟
سورس:   Instagram/humaimamalick

  

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ حمائمہ ملک نے گزشتہ روز اپنی 33 ویں سالگرہ منا ئی ،ان کے مداحوں ، عزیزوں اور عزیزوں کی جانب سے انہیں ڈھیر ساری مبارکبادیں موصول ہوئیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی اور والدہ کی تصویر شیئرکرتے ہوئے بتایاکہ ان کی اوران کی والدہ کی تاریخ پیدائش ایک ہی ہے اور دونوں اکٹھی سالگرہ مناتی ہیں۔ 

حمائمہ ملک نے اپنی والدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ” تم ہو تو زندگی ہے ، تم ہو تو ہر خوشی ہے ، تم ہو تو میں ہوں“۔

اداکارہ نے ایک اور پوسٹ میں سالگرہ مبارک امی جی لکھا جس پر ان کے مداحوں نے بھی ان کی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

مزید :

تفریح -