ہانگ کانگ سے وزیراعظم ہاوس اور ایوان صدر پر ’حملے‘کا خطرہ ،ادارے الرٹ

ہانگ کانگ سے وزیراعظم ہاوس اور ایوان صدر پر ’حملے‘کا خطرہ ،ادارے الرٹ
ہانگ کانگ سے وزیراعظم ہاوس اور ایوان صدر پر ’حملے‘کا خطرہ ،ادارے الرٹ

  

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم ہاوس، ایوان صدر، کیبنٹ سیکرٹریز اور پولیس کے دفاتر کو وائرس کی مدد سے ہیک کرنے کا خطرہ، ہانگ کانگ کے ہیکرز ای میل کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ڈیٹا ہیک کر سکتے ہیں، اداروں نے حفاظتی اقدامات شروع کر دیئے۔

نجی نیوز چینل سٹی 42کے مطا بق نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکورٹی بورڈ نے ایڈوائزری جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ ہانگ گانگ سے وائرس پاکستان بھر میں بھیج کر ڈیٹا ہیک کیا جاسکتا ہے۔ ہیکرز فیک ای میلز کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ فیک ای میل میں پاکستان اور فلپائن کے مابین ایم آو یو ڈاکومینٹ کی فائل بھیجی جا رہی ہے جس کے لیے تمام ادارے اپنے اپنے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے فیک ای میلز ڈاون لوڈ کرنے سے اجتناب کریں۔پنجاب پولیس نے بھی لاہور سمیت تمام دفاتر کو آگاہ کر دیا کہ وہ کوئی ایسی ای میل کا نہ تو جواب دیں اور نہ ان سے کوئی فائل ڈاون لوڈ کریں جبکہ مختلف سافٹ ویئرز بھی اپ ڈیٹ کر کے ہیکنگ سے بچا جائے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -